سرگودھا کے نواحی علاقے پل 111میں نجی ٹی وی کے رپورٹر کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔نجی ٹی وی 24نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نجی ٹی وی کا رپورٹر فضل جان اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا کہ کچھ افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور کلہاڑی کے وار کر کے اسے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔دوسری جانب صحافیوں کی تنظیموں نے پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments