آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے مرتضی سولنگی کی بطورِ نگراں وزیر اطلاعات تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔اے پی این ایس نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ان کے دور میں پرنٹ میڈیا کے مسائل حل ہوں گے اور میڈیا کے ساتھ حکومت کے تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اورسیکرٹری جنرل جناب سرمد علی نے اپنے ایک بیان میں میڈیا برادری کی ایک ممتاز شخصیت کو نگراں وزیرِ اطلاعات مقرر کرنےپر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی زیرِ نگرانی پرنٹ میڈیا کے زیرِ التوا مسائل حل ہوںگے اور ان کا ازالہ کیا جائے گا۔
Facebook Comments