sahafion se nigraan wazir e azam ka rawaiyya hatak amaiz qarar

نگراں وزیراعظم دورہ کینیا میں ارشدشریف کا معاملہ اٹھائیں گے۔۔۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے دورہ کینیا میں صحافی ارشد شریف شہید کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 سے 6 ستمبر تک کینیا کا دورہ کریں گے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم افریقہ موسمیاتی تغیر کانفرنس میں شرکت کریں گے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر افریقی ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، نگران وزیراعظم کے دورہ کینیا میں صحافی ارشد شریف شہید کامعاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں