aaj kal media ka difa karna bohot mushkil

نگراں کابینہ میں شامل نہیں ہورہا، حامد میر۔۔

انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد اب کابینہ کے ممبران سے متعلق مشاورت کا عمل شروع ہو چکا ہے ، اس حوالے سے میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ سینئر صحافی حامد میر اور سلیم صافی کو بھی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے لیکن حامد میر نے کسی بھی قسم کا عہدہ لینے پر عد م دلچسپی کا اظہار کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے بطور وزیر نام زیر غور آنے کے معاملے پر ٹویٹر پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ ” میں پہلے ہی واضح کر چکاہوں کہ میں نگران حکومت میں کسی قسم کا بھی عہدہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتا ،میں اپنے میڈیا میں کام کرنے والے ساتھیوں سے عاجزانہ درخواست کرتاہوں کہ مہربانی فرما کر اس طرح کی خبروں میں میرا نام شامل نہ کریں “۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ نگران کابینہ کیلئے سینئر صحافی حامد میر، سلیم صافی، جگنو محسن، جلیل عباس جیلانی اور کرکٹر شاہد آفریدی کے نام پر غور کیا جارہا ہے،اس کے علاوہ فیصل واوڈا، میجر (ر)خرم حمید روکھڑی، صداقت علی، احد چیمہ، مشتاق سکھیرا، محمد علی درانی کے نام بھی زیرغورہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں