صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم اور سیکرٹری جنرل نثاراعوان نے کہاہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پنجاب کے صحافیوں کے لئے انڈومنٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب روپے مختص کرنا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے اس سے صوبہ بھر کے صحافیوں کے مالی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ موجودہ نگران حکومت نے خصوصی دلچسپی لے کر صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں جس پر صوبہ بھر کی صحافی برادری نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی مد میں 5کروڑ روپے سالانہ مختص تھے جن سے صوبہ بھر کے صحافیوں کی ضروریات پوری کرنا انتہائی مشکل تھا مگر موجودہ حکومت کی جانب سے اس رقم کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا ہے جس سے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
نگراں حکومت نے صحافیوں کے دل جیت لئے، ملتان پریس کلب۔۔
Facebook Comments