بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی کا روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر کا دورہ ، روزنامہ جنگ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی ، جیو نیوز کے بیورو چیف اور دیگر سے ملاقات کی ۔ نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے جمعرات کی شب روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا ، بعد ازاں بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کا اپنا تعلق صحافت کے شعبے سے ہے ، حلف اٹھانے کے بعد محکمے سے بریفنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں بلوچستان میں صحافت اور اس شعبے سے وابستہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا ادراک ہے اس سلسلے میں صحافت کے شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کرکے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار اد کریں گے انہوں نے کہا کہ ملاقاتو ں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
نگراں وزیراطلاعات کا جنگ،جیوکے دفاتر کا دورہ۔۔
Facebook Comments