بول نیوز ہیڈآفس میں نائٹ شفٹ والے بول والاز تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جون کی سیلری دیئے ہوئے دس روز ہوگئے لیکن فنانس ڈپارٹمنٹ کے شہزادے کے پاس اتنی فرصت نہیں کہ وہ نائٹ شفٹ والوں کو تنخواہیں دینے کے لئے وقت نکالے۔ بول نیوز میں سیلری کیش لفافوں میں دی جاتی ہے، ہر ورکر کا نام لفافے پر لکھا ہوتا ہے۔ فنانس والے اتنے لاپرواہ ہے کہ نائٹ شفٹ والوں کو ان کی سیلری کے لفافے دس روز بعد بھی نہیں پہنچا سکے، دوسری جانب لگتا ہے بول نیوزکے اینکرپرسن سمیع ابراہیم ایک بار پھر ناراض ہوگئے ہیں، دو روز سے وہ بول کی اسکرین سے غائب ہیں اور پروگرام نہیں کررہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بول کا نام بھی ہٹادیا ہے۔۔ بول کی اہم شخصیت نبیل جھکورا کے متعلق ہیڈآفس میں افواہ گرم ہے کہ انہیں بھی فارغ کردیاگیا ہے ، پپو کا کہنا ہے کہ وہ بول آنے کے بجائے ایگزیکٹ میں دیکھے جارہے ہیں۔
نائٹ شفٹ والے اب تک تنخواہ سے محروم۔۔
Facebook Comments