bol news mein baray pemanay par bartaarfian

نائٹ شفٹ میں “چھوٹا” بنا قربانی کا بکرا۔۔

بول نیوز کی نائٹ شفٹ میں چھوٹے کو قربانی کا بکرا بنادیا گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  بول کے نائٹ شفٹ آر اے نے ایک جعلی خبر اسٹوڈیو سے ریکارڈ کروا کر اپنی ایک پارٹی کو خوش کرنے کیلئے واٹس ایپ کردی،  جعلی خبر کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب  نائٹ شفٹ آر اے کی پارٹی نے وہ خبر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ خبر نظروں میں آنے کے بعد جب اس کی انکوائری کی گئی تو اس کا سرا نائٹ شفٹ تک پہنچ گیا۔۔ اپنی نوکری بچانے کیلئے نائٹ شفٹ کے آر اے نے پی سی آر انچارج کو اس بات پر راضی کیا کہ  وہ الزام اپنے سر لے لے،، اس کو یقین دلایا گیا کہ بعد میں اس کو بچا لیا جائے گا، اور وارننگ سے آگے بات نہیں جائے گی۔۔ لیکن معاملہ شعیب شیخ تک پہنچ چکا تھا،، اس لیے شعیب شیخ نے “ذمہ دار” کو نوکری سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چونکہ پی سی آر انچارج ، اپنے آر اے کی یقین دہانی پر اپنی گردن پھنسا چکا تھا،، اس لیے اس کا کیس کمزور ہوچکا تھا،پوری نائٹ شفٹ، ڈائریکٹرنیوز ، ڈائریکٹر ان پٹ   سمیت تمام بڑوں کو اس کیس کا اندازہ ہے،، لیکن وہ پی سی آر انچارج کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ پپو کے مطابق چینل انتظامیہ دفتر میں اپنے ذرائع سے ، کہانی کے کرداروں، واقعات  پی سی آر انچار ج کی بے گناہی کی تصدیق کرسکتی ہے۔ ریکارڈنگ سے پہلے کہانی نائٹ شفٹ انچارج  کی جانب سے فائل کی گئی تھی لیکن اس کا کردار بھی سامنے لانے کے بجائے پورے معاملے سے باہر رہنے والے پی سی آر انچارج کو بلی کا بکرا بنادیا گیا۔۔پپو کے مطابق نائٹ شفٹ کے آر اے کا آج کل فون نمبر بھی بند مل رہا ہے، وہ نائٹ شفٹ میں صرف اپنے ثبوت مٹانے کے لئے آرہا ہے،  چونکہ وہ این ایل ای سے اپنے ذاتی یوٹیوب چینل کا کام بھی لیتا ہے،، اس لیے اس نے اپنی تام فائلز سسٹم سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نائٹ شفٹ آراے پہلے بھی ایسی ہی جعلی خبریں ڈیسک پر موجود اسٹاف سے فائل کراکر ریکارڈ کراتا رہا ہے، جو آن ائر نہیں جاتی تھیں، اور صرف پارٹیوں کو مفادات حاصل کرنے کیلئے بھجوائی جاتی رہی ہیں۔۔ چینل انتظامیہ اس حوالے سے تصدیق کے لئے بھی انکوائری کرسکتی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں