bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

نائٹ شفٹ کا “چھوٹا” بحال، پپو کا خبر کا نوٹس۔۔

بول انتظامیہ نے پپو کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے نائٹ شفٹ کے آر اے کو فوری طور پر برطرف کردیا جب کہ نکالے جانے والے پی سی آر انچارج کو بلا کر نہ صرف بحال کردیا بلکہ اس کی تنخواہ بھی جاری کردی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نکالے جانے والے نائٹ شفٹ کےآر اے کی برطرفی بول انتظامیہ کے طبقہ اشرافیہ کے لئے شاکنگ نیوز تھی، کیوں کہ وہ بہت چہیتا اور لاڈلا تھا، لیکن شعیب شیخ نے کرپشن کےخلاف  زیرو ٹالرینس پالیسی کوترجیح دیتے ہوئے فوری طور پر آر اے کو نکالنے کے احکامات جاری کئے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ  عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر۔۔ نائٹ شفٹ میں “چھوٹا” بنا قربانی کا بکرا۔۔تیرہ مارچ کو شائع ہوئی، جس کا بول انتظامیہ نے نوٹس لے کر ثابت کیا کہ بول اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنا جانتا ہے۔پپو کے مطابق اس سارے معاملے میں نائٹ شفٹ انچارج بھی رگڑے میں آیا انکوائری میں اس کے خلاف دو ماہ کی تنخواہ میں کٹوتی کا حکم دیا گیا، پپو کے مطابق اسے جو تنخواہ دی گئی وہ تقریبا آدھی تھی اور اگلی تنخواہ بھی شاید اتنی ہی دی جائے، پپو نے بول انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ رمضان اور عید سر پر ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نائٹ شفٹ انچارج کا معاملہ بھی سنجیدگی سے دیکھا جائے اور تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں