معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ٹرولنگ پر ’پیچھے ہٹ‘ کا نعرہ بلند کر دیا۔ اپنی حماقت کے باعث ایک بار پھر ٹرولنگ کا سامنا کرنے والی میزبان ندا یاسر خاموش نہ رہ سکیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو ’پیچھے ہٹنے‘ کا کہہ دیا۔انہوں نے لکھا کہ ایسا میں نے کیا کر دیا؟ بیشتر لوگ اپنی تاریخ پیدائش، شادی کی تاریخ اور بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہاں مجھے پتا ہے کہ حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے، اگر میری کسی غلطی کی وجہ سے آپ کے چہرے پر ہنسی آ رہی ہے تو ہنس لیں کُھل کے لیکن جس کو اللہ رکھے اسکو کون چکھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے، اس لئے میرا نعرہ ہے ’پیچھے ہٹ‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے اردو فلکس کے پروگرام سے ندا یاسر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ 1992 کے ورلڈ کپ سے متعلق سوال پر غلط جواب دیتی ہیں، اس ویڈیو کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی خوب ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ اس سے قبل یاسر حسین نے میزبان کو ٹرول کرتے ہوئے انہیں سی ایس ایس امتحان دینے کا مشورہ دے دیا تھا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے وائرل کلپ کو شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا کہ ’اتنے سال صبح صبح اُٹھ کر 2 گھنٹے کا لائیو شو کرے گا تو اس کا بھی دماغ اتنا ہی چلے گا‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے خیال میں ندا کیوٹ ہیں اور انہیں سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہیے‘۔ جبکہ اداکارہ کبرا خان نے بھی، پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک گیم شو میں شرکت کے دوران، ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر کی نقل کرتے ہوئے 1992 کے ورلڈ کپ کی غلط تاریخ بتائی تھی۔
ندایاسر کو پھر سے ٹرولنگ کا سامنا۔۔
Facebook Comments