nida ke morning show meezbani ke khilaaf tha

ندایاسر کا پہلی مارننگ شو میزبان ہونے کا دعویٰ۔۔

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے نادیہ خان کے پہلے مارننگ شو ہوسٹ ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے  خود کو مارننگ شوز کی پہلی میزبان قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ وہ نادیہ خان سے بھی پہلے مارننگ شوز کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔ندا یاسر کا کہنا تھا کہ فرق صرف یہ تھا کہ انہوں نے اے آر وائی کے لیے ریکارڈ شدہ ورژن پر مارننگ شوز کیے اور اس وقت اے آر وائی نیا نیا شروع ہوا تھا۔ہوسٹ نے مزید بتایا کہ بعد میں انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ امید سے تھیں بعد میں نادیہ خان لائیو مارننگ شوز کرنے لگیں۔عام طور پر جدید دور کے مارننگ شوز کی پہلی میزبان نادیہ خان کو سمجھا جاتا ہے جنہوں نے صبح 9 بجے شوز کرنا شروع کیے تھے۔تاہم حال ہی میں فوشیا میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ندا یاسر جو کہ خود بھی مارننگ شو کی ہوسٹ ہیں، نے انکشاف کیا کہ وہ نادیہ خان سے بھی پہلے مارننگ شوز کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں