اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے وہ اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو کی میزبانی کرنے کے خلاف تھے۔اداکار نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اُشنا شاہ کو انٹرویو دیا ہے۔اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے دلچسپ جواب دے کر مداحوں کو خود سے متعلق جاننے کا مزید موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ میں شروع میں ندا یاسر کے مارننگ شو کی میزبانی کرنے کے سخت خلاف تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ ندا یاسر مارننگ شو کریں، ندا یاسر صبح جاتی اور رات 10، 11 بجے گھر واپس آتی تھیں، انہوں نے مارننگ شو آگے اور گھر کو پیچھے کردیا تھا۔یاسر نواز نے کہا کہ ان دنوں مارننگ شوز کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا تھا، ندا یاسر کے مدِ مقابل شائستہ لودھی اور نادیہ خان کے مارننگ شوز تھے، اس دوڑ میں ندا یاسر گھر کو نظر انداز کرنے لگی تھیں، اس سلسلے میں میرے اور ندا کے درمیان اختلاف بھی رہنے لگے تھے۔اداکار نے بتایا کہ ندا یاسر کے مارننگ شو سے سوشل میڈیا پر کچھ بھی وائرل ہوتا تھا تو میں اسکرین شاٹ لے کے ندا کو بھیجتا اور ندا پر تنقید کیا کرتا تھا کہ یہ دیکھ لو، اور کرو مارننگ شو۔انہوں نے بتایا کہ اب ندا یاسر صبح جاتی ہیں 12 ، 1 بجے گھر واپس آ جاتی ہیں۔اداکار یاسر نواز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خاندان اور گھر ضروری ہے، آپ کا کام اور اداکاری بعد میں آتی ہے مگر گھر اور بچے پہلی ترجیح ہونے چاہیے۔
نداکے مارننگ شومیزبانی کے خلاف تھا، یاسرنواز۔۔
Facebook Comments