mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

نیوزروم میں جھگڑا، رپورٹ مالک کی میز پر۔۔

دنیا نیوز سے آئے رپورٹر نے  سینئر  رپورٹر کی حیثیت سے آج نیوز جوائن کر لیا جس کے بعد آج نیوز کے کراچی بیورو میں سینئر  رپورٹرز کی تعداد دو ہو گئی جبکہ نیوز روم کے بڑے نے دو رپورٹرز کی برطرفی کا فیصلہ  بھی کیا ہے جس میں  ایک مرد اور ایک خاتون رپورٹر شامل ہیں۔۔ پپو کا دعوی ہے کہ مرد رپورٹر کو نیوز روم کے” بڑے “اس لئے نکالنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ رپورٹر انھیں پسند نہیں جبکہ ماضی میں نیوز روم کے” بڑے “اسی رپورٹر کی سورس ہوا کرتے تھے اور اپنے سابق ادارے کی مخبریاں دیا کرتے تھے۔دوسری طرف  آج نیوز میں نیوز فلور پر رپورٹر اور اسائمنٹ ایڈیٹر کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا معاملہ مالکان کے میز ہر پہنچ گیا۔۔ ایچ آر ہیڈ نے رپورٹرز اور دیگر کے بیانات سننے کے بعد رپورٹ مالک کو جمع کروا دی نیوز روم کے بڑے اس بات پر بضد ہیں کہ رپورٹر کو فارغ کیا جائے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز روم کے بڑے اس معاملے کو دبانا چاہتے تھے لیکن اب بات آگے نکل چکی ہے منگل کے روز نیوز روم کے “بڑے “کا چہرہ اترا ہوا لگ رہا تھا ۔۔ قبل ازیں  چینل کے سی او او نے بھی نیوز روم کے بڑے کے رویہ  پر چینل مالک کو آگاہ کیا تھا چینل کے سی او او نے چینل مالک سے کہا تھا کہ جب نیوز فلور پر آپ نے مانیٹرنگ ہیڈ تعینات کیا گیا تھا اس وقت نیوز روم کے بڑے نے انھیں کام نہیں کرنے دیا اور انھوں نے نیوز روم کے بڑے کی سازش سے تنگ آکر استعفی دے دیا تھا جس کے بعد کنٹرولر نیوز بھی ان کے رویے سے تنگ آکر چینل چھوڑ کر جا چکے ہیں چینل سی او او نے یہ بھی کہا کہ نیوز روم کے بڑے کا صرف سی وی بھاری ہے ۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے مالک نے تسلی سے اپنے سی او او کی بات سنی لیکن وہ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرپارہے کہ نیوزروم کے “بڑے”  کے حوالے سے کیا فیصلہ کریں؟ مبینہ طور پر یہ اطلاعات بھی ہیں کہ چینل کے مالک نے اپنے چچا سے بھی مشورہ کیا وہ بھی نیوزروم کے بڑے کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں