26 maah se salary na milne par reporter ki pemra mein darkhuast

نیوزون میں بڑی تبدیلی، سی او او فارغ۔۔

نیوز ون میں بڑی تبدیلی۔۔سی او او عمراحمد نے استعفا دے دیا، ان کی جگہ اب یوسف بیگ مرزا لیں گے۔۔یوسف بیگ مرزا نے ٹیلن نیوز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ عمر احمد نے نیوز ون کے تمام واٹس ایپ نیوز گروپ کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ عمر احمد نے بہت کوشش کی کہ ادارے میں کچھ بہتری آجائے اور ورکرز کیلئے کچھ اچھے فیصلے ہوجائیں لیکن مالکان کے قریبی لوگوں نے ایسی ہر کوشش کو ناکام بنادیا، یہاں تک کہ سیلری بھی ابھی تک وقت پر نہیں آسکی، ورکرز کو سیلری ہر ماہ کافی تاخیر سے دی جاتی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیوزون کے ملازمین سے ایک سادہ کاغذ پر تیار جبری کانٹریکٹ بھی سائن کرایا گیا ہے، جس پر انگوٹھے کے نشان بھی لئے گئے ہیں۔۔اس جبری کانٹریکٹ میں کچھ شقیں مزدور مخالف بھی ہیں لیکن ملازمین نے مجبوری کی حالت میں اسے قبول کرلیا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین کو ملنے والی گزشتہ ماہ کی سیلری پر خاصا بڑا ٹیکس اماؤنٹ بھی کاٹا گیا ہے۔۔نیوزون کے ملازمین کا کہنا ہے کہ عمر احمد صاحب کو جب سے وہ سی او او بن کر آئے تھے، کسی قسم کا کوئی اختیار نہیں دیاگیا تھا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں