کراچی پریس کلب، کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے رکن اور نیوز ون کے سینئر کرائم رپورٹر سید محمد عرفان کوکراچی کے سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔ مرحوم کی نمازجنازہ بدھ کو بعد نماز عصر مدنی مسجد چھوٹو میدان نزدجیکب لائن خداداد کالونی میں ادا کی گئی۔وہ بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے، انکی عمر42 برس تھی،انہوں نے سوگوار میں بیوہ، ایک بیٹااورایک بیٹی چھوڑی ہیں۔۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے 28نومبر بروزجمعرات جیکب لائن خداداد کالونی قادری پکوان والی گلی نزد 54 یونٹ عثمانیہ مسجد میں نماز ظہر سے عصر تک فاتحہ اور قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے،مرحوم کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب،سیاسی،سماجی و مذہبی جما عتوں کے رہنماؤں، سینئر صحافیوں،اخبارات کے مدیران، صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور عمائدین شہرسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے، سید محمد عرفان کے انتقال پرکراچی پریس کلب کے صدر امتیازخا ن فاران، سیکرٹری ارمان صابر اور گورننگ باڈی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
نیوزون کے رپورٹر کے رسم قل آج ہوگی۔۔
Facebook Comments