aaj news or jabri bartarf reporter ka moqif

نیوزروم میں جھگڑا، مالک نے رپورٹ طلب کرلی۔۔

آج نیوز میں رپورٹر اور سینئیر اسائمنٹ ایڈیٹر کے درمیان گزشتہ شب ہونے والے جھگڑے کی رپورٹ چینل کے مالک نے طلب کر لی چینل مالک تک اطلاع پہنچی تو معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے انھوں نے ڈائریکٹر ایچ آر کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا جبکہ پیر کی شب نیوز روم کے” بڑے “اور ایچ آر کے “بڑے “کو بھی الگ الگ بلوایا گیا جس میں نیوز روم کے “بڑے” نے  سارا ملبہ رپورٹر پر ڈال دیا اور سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کو بے قصور بتایا جبکہ ایچ آر ہیڈ نے پیر کے روز دن میں رپورٹر  کو ایچ آر میں طلب کرکے  اس کے تحفظات سنے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر ہیڈ نے رپورٹر کی بات نہ صرف سنی بلکہ اسے اچھی طرح سمجھا جبکہ  ایچ آر نے نیوز روم سے بھی کئی لوگوں سے معاملے سے متعلق پوچھ گچھ  کی جس میں رپورٹر کو بے قصور اور سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر کی غلطی  پر پایا۔۔پپو کے مطابق آج نیوز میں نیوز روم کے پانچ لوگ اپنی تنخواہوں کو لے کر شدید پریشان ہیں اور اپنی تنخواہ میں اضافہ چاہتے ہیں جس سے متعلق انھوں نے نیوز روم کے “بڑے “سے بات کی  تو انہیں مایوسی کا شکار ہونا پڑا۔۔نیوزروم کے بڑے نے پہلے تو انہیں جھاڑ پلائی ، پھر کہا کہ جاؤ مالک کے دفتر کے باہر جاکر دھرنا دے دو۔۔میرا دماغ مت خراب کرو۔۔دوسری طرف آج نیوز میں نیوز فلور پر ہونے والے جھگڑے سے متعلق ایچ آر بیانات قلمند کر رہا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ بدھ کو مالک کے ٹیبل پر رکھی جائے گی نیوز فلور کے” بڑے “رپورٹر کو برطرف کرنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن اب معاملہ ایچ آر اور مالک  کے فیصلے کا منتظر ہے۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں