news room ki siyasat media industry par film banane ki tayyarian

نیوزروم کی سیاست،میڈیا انڈسٹری پر فلم بنانے کی تیاریاں۔۔۔

دو سال قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ایکشن دکھانے والے فواد خان کے مداحوں کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ اداکار جلد ہی بڑے پردے پر ایکشن اور تھرلر میں دکھائی دیں گے۔ فواد خان کو کراچی کی مافیا اور سیاست پر بننے والی کرائم تھرلر جب کہ نیوز روم کی بھاگ دوڑ اور سیاست پر بننے والی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔ نیوز روم کی سیاست، بھاگ دوڑ اور میڈیا انڈسٹری کی جنگ پر بننے والی فلم ’بہائنڈ دی سین‘ میں فواد خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔فلم کی ہدایات مہرین جبار، سرمد کھوسٹ اور محمد علی نقوی دیں گے جب کہ اسے بلال سمیع اور سوری گوپالن نے پروڈیوس کریں گے۔اسی طرح فواد خان ایک اور کرائم تھرلر فلم ’دی پرزنر‘ میں بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’دی پرزنر‘ کی کہانی کراچی کی سیاست، مافیا، جرائم اور شہر پر حکمرانی کے خواب دیکھنے کے گرد گھومتی ہے اور اس میں 1990 کا دور دکھایا جائے گا۔فلم کی کہانی عمر شاہد کے ناول سے ماخوذ ہے، جسے پارسا صدیقی اور احمر خان نےفلمی تشکیل دی ہے۔فلم میں فواد خان پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے جو کہ کراچی کی مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کو مزہ چکھاتے دکھائی دیں گے۔’دی پریزنر‘ کو تینوں بھارتی نژاد خواتین فلم ساز پروڈیوس کریں گی اور فوری طور پر اس کے ہدایت کار کا نام سامنے نہیں آ سکا۔یہ واضح نہیں ہے کہ فواد خان کی دونوں فلمیں کب تک ریلیز ہوں گی، تاہم امکان ہے کہ انہیں 2025 اور 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں