chotay akhbaraaat media channels band hone ka khadsha

نیوزپرنٹ کی درآمد پر 10 فیصد جی ایس ٹی مسترد۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے نیوز پرنٹ کی درآمد پر 10% جی ایس ٹی کے نفاذ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے پرنٹ میڈیا کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھنے کی درخواست کردی ۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اخبار کی صنعت کی طرف سے درآمد کیے جانے والے نیوز پرنٹ پر جی ایس ٹی کا نفاذ پہلے ہی بحران زدہ پرنٹ میڈیا کی بقا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا ، حکومت فیصلہ واپس لے ۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں استعمال ہونے والا نیوز پرنٹ اور دیگر مواد سب درآمد شدہ ہیں اور پاکستانی روپے کی بے مثال قدر میں کمی کی وجہ سے اخبارات کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اخبارات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس نے ان کی اشاعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے طویل عرصے سے واجب الادا واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے مالی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔اے پی این ایس کے عہدیداروں نے کہا کہ اخباری صنعت کو توقع تھی کہ طویل عرصے سے واجب الادا اشتہارات کے نرخوں میں 35% اضافے سمیت امدادی اقدامات کیے جائیں گے لیکن اس کے بجائے وزیر خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ مالیاتی بل میں جی ایس ٹی عائد کر دیا گیا ہے۔اے پی این ایس نے کہا کہ پرنٹ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور عوام کے جاننے اور اظہار کے حق کی حفاظت کر کے قوم کی خدمت کرتا ہے۔ لہٰذا، حکومت پر لازم ہے کہ وہ عوام کی معلومات تک رسائی کو سپورٹ کرے، خاص طور پر اس وقت میں جب غلط معلومات اور پروپیگنڈے کا زور ہے۔اے پی این ایس وزیراعظم میاں شہباز شریف سے درخواست کرتی ہے کہ وہ وزیر خزانہ کو نیوز پرنٹ پر جی ایس ٹی واپس لینے کی ہدایت کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں