کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل ناصر، جنرل سیکریٹری نعمت خان، دیگر عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی نے الکبیر گروپ کے سربراہ چوہدری اورنگزیب کو نیوز ون چینل اور وسیب ٹی وی کا کنٹرول سنبھالنےپر مبارک باد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ نہ صرف نیوز ون کو ایک با اعتماد ادارے بنائیں گے بلکہ ملازمین کے حقوق کو بھی خیال رکھیں گے۔ اپنے بیان میں صدر خلیل ناصر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نیا گروپ نیوز ون میں معیاری صحافت کے ذریعے اس تاثر کو ختم کرے گا کہ میڈیا کے ادارے کاروباری شخصیات کی ملکیت بن جانے کے بعد اصل کام یعنی معیاری صحافت کو پس پشت ڈال کر پیسہ کمانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نیوز ون کے ملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں گے اور موجودہ حالات کے مطابق میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔دریں اثناء چوہدری اورنگزیب کے نام خط میں جنرل سیکریڑی کے یو جے دستور نعمت خان نے نیوز ون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں یہ نیوز چینل نئے مالکان کو منتقل ہونے کے بعد بہترین صحافت اور صحافی حقوق کا خیال رکھنے والا ادارہ بن جائے گا۔مبارک باد اور نیک خواہشات کے اظہار پر چوہدری اورنگزیب نے کے یو جے دستور کا شکریہ ادا کیا۔
نیوزون ،وسیب کی نئی انتظامیہ کو مبارکباد۔۔
Facebook Comments