news one took notice of imranjunior web news

نیوزون نے پپو کی خبرکانوٹس لے لیا۔۔

نیوزون میں تنخواہوں کے حوالے سے تیس اکتوبر کو پپو نے مخبری دی تھی کہ ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے اگلے روز کراچی ہیڈآفس میں فوری تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی۔۔ ائرویزمیڈیا کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پورے پاکستان میں تنخواہیں بروقت ہیں، کراچی آفس میں بھی تنخواہیں اداکردی گئیں۔۔ترجمان کے مطابق میڈیا کے مصنوعی بحران میں نیوزون اور ٹی وی ون روشنی کی کرن ہیں، جہاں اب بھی بھرتیاں جاری ہیں اور کسی ورکرکو بھی نہیں نکالاگیا۔۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ ادارے میں کوئی ڈاؤن سائزنگ ہورہی ہے نہ کسی قسم کی لسٹیں بن رہی ہیں۔۔ہمارے ادارے میں قابل تحسین پالیسی یہ ہے کہ پہلے ورکرز کو تنخواہیں دی جاتی ہیں بعد میں اینکرز اور ایگزیکٹیوز کو جب کہ دیگر اداروں میں ایسا نہیں ہوتا۔۔

پپو کی 30 اکتوبر کی مخبری: https://imranjunior.com/salary-shortage-in-news-one-also-workers-stressed/

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں