نیوزون میں برطرفیوں کی تلوار چل پڑی

نیوزون میں برطرفیوں کی تلوار ایک بار پھر چل پڑی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزون کی نئی انتظامیہ ہر ماہ تھوڑے تھوڑے کر ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ روز شام کو نیوزون کے اسلام آباد بیورو میں اچانک پندرہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بیک جنبش قلم برطرف کردیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والوں میں ریسرچر، کاپی ایڈیٹرز، رپورٹرز، کیمرہ مین، ڈی ایس این جی آپریٹر، آفس بوائے سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ برطرف  کئے جانے والوں کو کسی قسم کے واجبات ادا نہیں کئے گئے نہ انہیں کوئی یقین دہانی کرائی گئی کہ ادارہ ان کی بقایا تنخواہیں اور واجبات کب ادا کرے گا۔۔ پپو کے مطابق برطرف ملازمین کو کسی قسم کا نوٹس وغیرہ نہیں دیاگیا اچانک شام کو چھٹی کے وقت انہیں بلا کر کہا کہ اب آنے کی ضرورت نہیں ادارہ کو اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ مزید بھی برطرفیوں کا بہت جلد امکان ہے کیوں کہ فہرستیں تیار ہیں جن پر فوری عملدرآمد کے احکامات دیئے گئے ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں