news one mein jabri bartarfian jaari

نیوز ون اور وسیب کی فروخت غیرقانونی قرار۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوزون اور وسیب کی فروخت کو غیرقانونی قراردے دیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  پیمرا نے نیوز ون اور وسیب کی غیرقانونی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گیارہ اکتوبر 2023 کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، میسرز ائرویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ائرویوز میڈیا پرائیویٹ لمیڈ کو وسیب ٹی وی اور نیوز ون کا لائسنس پندرہ اگست  اور انتیس اگست 2007 کو جاری کیا گیا تھا، چونکہ یہ لائسنس پندرہ سال کی مدت کیلئے ہوتا ہے اس لئے یہ لائسنس چودہ اگست اور اٹھائیس اگست 2022 کو ایکسپائر ہوچکے ہیں، جس کی تاحال تجدید نہیں کرائی گئی ہے۔ پیمرا کے نوٹس کے مطابق انتیس ستمبر 2023 کو رات گیارہ بجکر تینتس منٹ پر نیوز ون پر یہ خبر چلائی گئی کہ ائرویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے یہ دونوں چینلز  الکبیر گروپ آف کمپنیز کو فروخت کردیئے ہیں، جب ان دونوں چینلز کے لائسنس پہلے ہی ایکسپائر ہوچکے ہیں اور انہیں بحال نہیں کرایاگیا،پیمرا کے مطابق اس صورت حال میں، جہاں کسی کمپنی کے پاس درست لائسنس نہیں ہے، اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر انتظامیہ کی منتقلی غیر قانونی ہوگی اور اتھارٹی میسرز ایئر ویوز میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔نوٹس کے مطابق حوالہ شدہ مواد کو نشر کرنا پیمرا آرڈیننس دوہزاردو کے سیکشن انیس تین، بیس کی بھی خلاف ورزی ہے ۔نوٹس میں سی ای او میسرز ایئر ویوز میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اکتوبر 2023 کو صبح 11:45 بجے پیمرا ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ذاتی سماعت کے لیے (ذاتی طور پر یا کسی مجاز نمائندے کے ذریعے) تحریری طور پر حاضر ہوں۔ اگر، کوئی مجاز نمائندہ ذاتی سماعت کے لیے حاضر ہوتا ہے، تو اس کے پاس ایک اتھارٹی لیٹرہونا چاہیئے جو کمپنی کے بورڈریزولیشن سے مستند ہو۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں