میڈیا گروپ ائرویز کے تحت چلنے والے چینلز نیوز ون اور ٹی وی ون میں ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ ہر ہفتے آج کل، آج کل کا ملازمین کو آسرا دیتی رہتی ہے۔ملک میں جاری شدید مہنگائی کے باعث ورکرز ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ٹی وی ون کے ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں مئی کی تنخواہ اکتیس جولائی کو دی گئی تھی۔۔ جس کے بعد جون ، جولائی اور اگست تین مہینے ہوگئے لیکن تنخواہ کا کوئی پتہ نہیں۔ ٹی وی ون کے پرانے ملازمین کی تو کئی کئی ماہ کی تنخواہیں پہلے ہی واجب الادا ہیں، جن کے متعلق وعدہ کیا گیا تھا ور یقین دہانیاں کرائی تھیں کہ نئی تنخواہوں کے ساتھ پچھلی تنخواہیں بھی دیتے رہیں گے۔ نیوز ون کا یہ حال ہے کہ انتظامیہ سیلری دینے کے معاملے میں سنجیدہ ہی نہیں لگ رہی، ورکرز کو ایک ہی جواب دیا جاتا ہے کہ جب پیسے ہوں گے تو سیلری مل جائے گی آپ لوگوں کو۔۔نیوز روم میں یہ ورکرز کے درمیان یہ بات بھی مبینہ طور پر پھیلی ہوئی ہے کہ من پسند افراد کو چپکے سے تنخواہ دے دی جاتی ہے، جب کہ عام ورکرز کی بات کرنے والا کوئی نہیں۔