news one mein jabri bartarfian jaari

نیوزون میں گرمی کی شدت اور چینل انتظامیہ کی بجلی بچاؤ مہم نے ورکرز کو شدید ذہنی اذیت کا شکار کردیا۔۔

چینل انتظامیہ نے نیوز روم میں پیڈیسٹل فین لگوا دیئے ہیں۔۔ چھ اے سی میں سے صرف دو کام کررہے ہیں، لیکن وہ بھی اکثر خراب رہتے ہیں۔۔ پی سی آر جیسی جگہ جہاں کروڑوں کی مشینری کو ٹھنڈا کرنے کے لئے بے تحاشا ٹھنڈک چاہیئے، وہاں بھی پیڈیسٹل فین لگوائے گئے ہیں۔۔  نیوز روم کی کھڑکیاں  بھی کھلی رکھی جاتی ہیں تاکہ کچھ تو ہوا اندر آئے اور ورکرز کی گرمی دور ہوسکے۔۔ چینل انتظامیہ نے بجلی بچاؤ مہم کے نام پر ایک روم میں زیادہ ٹیبلز لگاکر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ مزید بجلی بچائی جاسکے۔۔ نیوزون کے ورکرز کا کہنا ہے کہ  اب تک گزشتہ واجبات بھی کلیئر نہیں ہوسکے ہیں، چھ سے سات ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں لیکن چینل انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔۔ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد اس سلسلے میں صحافتی تنظیموں اور کراچی پریس کلب سے رجوع کریں گے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں کچھ تو ریلیف مل سکے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں