کراچی یونین آف جرنلسٹس کےصدرفہیم احمد صدیقی ,جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانااور مجلس عاملہ نےنیوزٹی وی سےڈائریکٹرنیوزسمیت دیگرورکرزکی چھانٹیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں مجلس عاملہ نےاس امرپربھی تشویش کااظہارکیاکہ نیوزون کے ورکرزکی تنخواہوں میں بلاوجہ تاخیر کی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ نے ہیڈآفس کی لاہورشفٹنگ کابہانہ بناکرگاڑیوں میں فیول ڈلوانا بندکردیاجس کےباعث مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا ہے۔کےیوجےنےاپنے بیان میں کہاہےکہ نئی انتظامیہ سے توقع تھی کہ وہ معاملات کوبہتراندازسے چلائے گی اور ورکرزکی شکایات کاازالہ ہوگالیکن نئی انتظامیہ نےورکردشمنی کامظاہرہ کرتےہوئے ماہ فروری کے آخری دن بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کیں اور ملک بھرسےدرجنوں میڈیاورکرز کو فارغ کردیا۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نیوزون کی اس ورکرزدشمن کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہےاور مطالبہ کرتی ہےکہ نیوز ون کی نئی انتظامیہ ورکرزدشمن پالیسی ترک کرے۔ورکرزکوبحال کیا جائے اورورکرزکے واجبات فوری طورپراداکئے جائیں۔