26 maah se salary na milne par reporter ki pemra mein darkhuast

نیوزون میں برطرفیاں جاری۔۔

نیوز ون میں پروگرام اینکر نے ٹیلن نیوز جوائن کیا تو پروگرام کےکانٹینٹ رائٹر اور  گیسٹ کارڈینڑر کوبھی لیبر ڈے سے ایک روز قبل ہی  اچانک جبری برطرف کردیا گیا۔۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیوز ون میں جب سے نئے مالکان آئے ہیں پرانے صحافی ایک ایک کر کے نوکریوں سے ہاتھ دھوتے جارہے ہیں،کچھ ایسا ہی ایک بار پھر نیوز ون میں ہوا، جہاں  پروگرام سیاسی شطرنج کے  اینکر طلحہ جتوئی نے ٹیلن نیوز جوائن کر کے اپنا استعفیٰ کچھ روز قبل انتظامیہ کے حوالے کیا تھا،جس کے بعد تیس اپریل کو پروگرام کا آخری شو آن ائیر ہوا سب کو لگا تھا شائد اینکر کی جگہ کوئی دوسرا اینکر آجائے گا مگر پھر اچانک ہی سیاسی شطرنج کے کانٹینٹ رائٹر اور گیسٹ کارڈینڑر کو کہہ دیا گیا کہ آپ لوگ بھی اپنا انتظام کرلیں کیونکہ نئے مالک اپنی مرضی کے اینکر کو پوری ٹیم کے ساتھ لانے والے ہیں،اس خبر کو سنتے ہیں کافی لوگ ٹینشن میں آگئے کیونکہ نیوز میں تقریباً سارے پروگرام ہی اب لاہور اور اسلام آباد سے ہورہے ہیں ،بزنس پروگرام فوکس اور سیدھی بات بھی اگلے ماہ دوسرے اسٹیشنز سے آن ائیر ہوگا، پروگرام سیاسی شطرنج کی ٹیم کے برطرف ہونے والے لوگ کافی مایوسی کا شکار ہیں ،ایک صاحب نے انھیں مشورہ دیا کہ کسی یونین سے باتیں کریں تو انھوں نے ہنستے ہوئے  کہا (وہ کونسا تیر مار لیں گے)۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  نیوز ون میں جلد مزید لوگ برطرف کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ سب سے زیادہ زوال کا شکار ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں