26 maah se salary na milne par reporter ki pemra mein darkhuast

نیوزون کےملازمین تاحال تنخواہ سے محروم۔۔

نیوزون میں نئی انتظامیہ کے آنے کےبعد بھی ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں، اکتوبر کی تنخواہ پندرہ نومبر تک نہیں ملی، بارہ ربیع الاول بمطابق اٹھائیس ستمبر کو ادارے میں ٹیک اوور کرنے کےبعد سے اڑتالیس روز گزر گئے، تنخواہوں کا معاملہ کلیئر نہ ہوسکا۔ ورکر دوست  عمر صاحب کے ہوتے ہوئے ورکرز حیرت زدہ ہیں کہ ایسی کیا وجوہات ہیں کہ تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی گئیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح کہاجاتا ہے کہ شام کو سیلری ملے گی اور شام ہوتے ہی کل سیلری ملے گی کا کہہ  دیا جاتا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ لاہور سے آنے والے گارڈز اور دیگر اسٹاف کو یکم کو ہی سیلری دے دی گئی تھی اور ایک ہفتے کی چھٹی بھی تاکہ وہ آبائی گھروں کا چکر لگا کر واپس آجائیں۔۔ پپو کے مطابق دفتر میں رنگ و روغن ہورہا ہے لیکن اگر کچھ نہیں ہورہا ہے تو ورکرز کی سیلری کا کچھ نہیں ہورہا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیوزون کے حالات کافی عرصے سے خراب چل رہے تھےجس کی وجہ سے یہ چینل فروخت کردیاگیا اور ستمبر میں پرانے مالک طاہر اے خان نے تمام ملازمین کے واجبات اور تنخواہیں کلیئر کردی تھیں،لیکن اس فروختگی کا پیمرا نے نوٹس لے کر طاہر اے خان کو طلب کرلیا تھا۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوزون میں اس وقت کوئی پروگرام اینکر نہیں۔ یہاں تک کہ اسلام آباد میں ڈی ایس این جی کام کے قابل نہیں، شہراقتدار میں سب سے بڑے کیبل نیٹ ورک “نیاٹل” پر نیوز ون نہیں آتا۔ دوسری طرف طاہر اے خان نے اپنے چینل ٹی وی ون میں گزشتہ ہفتے اکتوبر کی تنخواہ ادا کردی تھیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں