news one mein jabri bartarfian jaari

نیوز ون کے مالکان کے یوٹرن، ورکرز پریشان۔۔

ائر ویوز میڈیا گروپ کے تینوں چینلز نیوز ون، ٹی وی ون اور وسیب لاہور کے ایک بلڈراینڈ ڈویلپرز گروپ الکبیر گروپ نے خرید لئے ہیں، پپو کے مطابق اب ان تینوں چینلز کے نئے مالک الکبیر گروپ کے سربراہ چودھری اورنگزیب ہونگے، پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس ڈیل کے حوالے سے باہر آنے والی خبریں یہ ہیں کہ مبینہ طور پر پونے دو ارب میں یہ ڈیل ہوئی لیکن معاملات اس سے کہیں زیادہ کے ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر نئی انتظامیہ چینلز کو ٹیک اوور کرے گی اور لاہور میں کلمہ چوک کے قریب اسکے دفاتر منتقل کئے جارہے ہیں۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چونکہ ورکرز کی کئی کئی ماہ کی تنخواہ پرانی انتظامیہ کے ذمہ واجب الادا ہے، اس لئے پرانی انتظامیہ نے ورکرز سے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ فی الحال ساٹھ فیصد شیئرز بیچے ہیں،اور نئے مالکان کو انویسٹرز ظاہر کررہے ہیں، پپو کا مزید کہنا ہے کہ پرانی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی ون ابھی بیچا نہیں ہے، اس پر معاملات آخری مراحل میں داخل  ہیں۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینلز کے ورکرز میں یہ تشویش پھیلی ہوئی ہے کہ ان کی چھ ماہ سے دس ماہ کی پرانی تنخواہیں جو واجبات کی شکل میں ہیں کون ادا کرے گا؟ کیوں کہ پرانی انتظامیہ ہر سال تنخواہیں جنوری سے شروع کردیتی ہے اور پرانی تنخواہیں پینڈنگ میں چلی جاتی ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ نیوزون میں اور اسی گروپ کے دیگر چینلز میں تنخواہیں ڈیڑھ سے دو ماہ میں ادا کی جاتی ہیں، اس طرح سال میں ورکرز آٹھ سیلری وصول کرپاتے ہیں ، باقی پینڈنگ میں چلی جاتی ہے، گروپ کے میڈیا ورکرز اور صحافیوں نے صحافتی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ برائے کرم اس سودے بازی کا نوٹس لیں اور پرانی انتظامیہ سے تمام ملازمین کے پچھلے تمام واجبات کلیئر کرانے کے لئے دباؤ بڑھائیں ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں