نیوز ون میں کارکنان لاوارث، کوئی پرسان حال نہیں، کئی کئی ماہ کی تنخواہوں کے بقایاجات اب تک ادا نہیں کئے گئے، رواں سال کی اب تک صرف ایک سیلری کارکنوں کو دی گئی ہے وہ بھی صرف ایک لاکھ تک والوں کو۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز ون میں کارکنان جب سیلری مانگنے فنانس یا ایچ آر کے پاس جاتے ہیں تو کئی ماہ سے ٹال مٹول کے بعد اب باقاعدہ کارکنوں سے بدتمیزی کی جانے لگی ہے، اور انہیں کہاجاتا ہے کہ پیسہ مانگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں تم لوگوں کا۔۔ پپو کے مطابق چینل انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار کارکنوں کو فیس کرنے کے لئے موجود نہیں، دوسری طرف چینل کے فروخت ہونے کے بعد سامان کی پیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ فی الحال چینل کی لاہور منتقلی ممکن نظر نہیں آرہی، کارکنوں کا کہنا ہے کہ اکتیس مارچ یعنی آج آخری دن ہے پرانی انتظامیہ کا ، اس کے بعد شاید نئی انتظامیہ ٹیک اوور کرلے، لیکن دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ ورکرز کو اب تک ان کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے، کراچی میں صحافتی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینے فوری ضرورت ہے۔۔کیوں کہ رمضان چل رہے ہیں، اس ماہ اخراجات دگنے ہوجاتے ہیں اور عید بھی سر پر ہے، ایسے میں کارکنوں کے ساتھ کوئی “ہاتھ” ہوجاتا ہے تو ان لوگوں کی عید تو خراب ہوگی ہی ساتھ ہی ان کے گھروں کے چولہے بھی بجھ جائیں گے۔۔
نیوزون کے کارکنان کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔
Facebook Comments