tankhuahon wajubaat ka masla ab tak hal na ho saka

نیوزون انتظامیہ کو پی یوجے کی سخت وارننگ۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر زاہد رفیق بھٹی،سیکرٹری خاور بیگ اور دیگر عہدیداروں نے نیوز ون ٹی وی کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ چینل کے انتظامات اور دفاتر نئی انتظامیہ کے سپرد کرنے سے پہلے صحافیوں اور دیگر ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں اور دیگر واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر چینل کے اثاثے اور دفاتر کی نئی انتظامیہ کو منتقلی نہیں ہونے دی جائے گی۔پی یو جے کے عہدیداروں نے لاہور میں ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کہا ہے کہ اگر ملازمین کے واجبات کا حق مارنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور نیوز ون ٹی وی کے دفاتر اور مالکان کے گھروں کے سامنے بیک وقت احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے اور پیمرا سے نئی انتظامیہ کو لائیسنس کی ٹرانسفر روکنے کی درخواست بھی دیدی جائے گی۔اس سلسلے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا صحافیوں اور دیگر کارکنوں نے ریکارڈ مہنگائی کے اس دور میں بغیر تنخواہ کئی ماہ چینل چلانے کے لئے ناقابل فراموش قربانی دی ہے اس کے جواب میں ان کا حق مارنے کی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے نائب صدر نعیم حنیف، سابق سیکریٹری لاہور پریس کلب ذوالفقار علی مہتو، سابق سینئر نائب صدر جاوید فاروقی اور خزانچی سالک نواز اور سابق صدر پی یو جے قمر بھٹی نے بھی شرکت کی۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں