News channels have been divided into 4 groups for government ads

سرکاری اشتہارات، ٹی وی چینلز4 گروپ میں تقسیم۔۔

وفاقی حکومت نے ٹی وی چینلز کے اشتہارات کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی جس کے مطابق ٹی وی چینلز کو 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں ٹی وی چینلز کے اشتہارات کے سرکاری نرخ مقرر کیے تھے جس پر پی بی اے اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ لگ بھگ 2 ماہ کی جدوجہد اور میڈیا مالکان کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے ٹی وی چینلز کے اشتہارات کے نئے نرخ مقرر کردیے۔ حکومت نے اب کی بار تمام نیوز چینلز کو 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔پہلی کیٹگری میں جیو ، اے آر وائی، دنیا ، ایکسپریس، سما ءاور 92 نیوز کو رکھا گیا ہے۔ ان 6 چینلز کو ایک منٹ کے اشتہار کے ایک لاکھ 40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ دوسری سلیب میں 4 چینلز (آج، ڈان، چینل 24 ، کیپٹل ٹی وی ) کو رکھا گیا ہے جنہیں ایک منٹ کے سرکاری اشتہار کا ریٹ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا۔حکومت نے تیسری سلیب 75 ہزار روپے کی مقرر کی ہے جس میں خیبر ، کے ٹی این، اب تک ، نیوز ون، وش نیوز، ہم نیوز، نیو، بول، سٹی 42 ، جی این این ، پبلک اور روز نیوز کو رکھا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے چوتھی اور آخری سلیب 50 ہزار روپے کی رکھی گئی ہے جس کے تحت باقی نیوز چینلز کو اشتہارات جاری کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دسمبر میں ٹی وی چینلز کیلئے ن لیگ کی حکومت کے مقابلے میں انتہائی کم نرخ مقرر کیے تھے جن پر صحافتی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں