پاکستان میں مختلف نیوز چینلز کی طرف سے نشریات بند کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے. ابتک نیوز، کیپیٹل اور 24 نیوز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام بڑے کیبل نیٹ ورک پر ان کی نشریات نہیں دکھائی جارہیں. مذکورہ ٹی وی چینلز نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس معاملہ کا نوٹس لیں اور ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کروائیں
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مذکورہ بالا چینلز پر مریم نواز کی متنازع تقریر اور منڈی بہاؤالدین کے جلسے کی مکمل کوریج دکھانے کی وجہ سے پیمرا نے یہ اقدام کیا۔۔۔ غیر متصدقہ اطلاعات کے مطابق اب تک نیوز 24 نیوز اور کیپیٹل نیوز سمیت 3 مزید چینلز کی نشریات بندش کا شکار ہیں۔ ایسے اقدامات آزادی اظہار رائے پر کاری ضرب ہیں۔۔۔ جمہوری حکومت میں ایسا ہونا افسوس ناک ہے۔
Facebook Comments