اب تک ٹی وی کے نیوزاینکر سید ناصر مصطفیٰ پر حملہ اور گاڑی پر فائرنگ۔۔ معروف اینکر حادثے میں زخمی ہوئے۔۔، اللہ نے کرم کیا انہیں گولی نہیں لگی لیکن گولی کے باعث گاڑی کے ٹوٹنے والے شیشوں سے وہ زخمی ہوگئے۔۔ ناصر مصطفیٰ پر گزشتہ کچھ دنوں میں یہ دوسرا حملہ ہے۔۔۔ اس سے قبل اسی علاقے میں انکے ساتھ ہونے والی واردات میں حملہ آور ان کے دونوں موبائل، نقدی اور دیگر اشیا چھین کر فرار ہوگئے تھے۔۔۔ کورنگی کازوے پر رات ہوتے ہی لوٹ مار کا بازار گرم ہوجاتا ہے۔۔ آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر لوٹا جاتا ہے۔۔۔ ابتک نیوز اور دنیااخبار کے کئی ورکرز اس روڈ پر لٹ چکے ہیں۔۔ متاثرین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابتک نیوز اور ایکسپریس کے گرد ونواح میں رات کے اوقات میں پیٹرولنگ کادائرہ وسیع کریں تاکہ صحافیوں کی جان ومال کو محفوظ بنایا جاسکے۔۔

Facebook Comments