نیوزاینکر نے اپنے والد کی دوسری شادی کرادی۔۔

نیونیوز کے اینکرپرسن چودھری احمد نے  اپنے والد کی 52 سال کی عمر میں دوسری شادی کروا دی۔ اینکرچودھری احمد علی کا کہنا ہے کہ شاید میں دنیا کا واحد شخص نہیں ہوں گا جس نے اپنے ابا جان کی شادی میں شرکت کی،لیکن شاید میں ان چند لوگوں میں شامل ہوں جس نے ابا جان کو دوبارہ شادی کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔۔ماں جی کی وفات کے بعد ابا جان کی زندگی میں ہم سب تو ہیں لیکن ان کی زندگی میں بیوی جیسا مخلص کردار نہیں تھا۔۔بس پھر ہم بہن بھائیوں نے ٹھان لی کہ جنہوں نےسوچ رکھا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہی اپنا سب کچھ سمجھتے ہیں ان کے لیے شریک حیات لانے کے لیے تگ و دو کریں، اس معاملے میں میرے چچاوں اور پھوپھیوں نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔۔ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں سب سے پہلی مشکل اس جملے کا سامنا کرنا ہوتی ہے کہ ” لوگ کیا کہیں گے ؟لیکن میں سمجھتا ہوں لوگوں کو کہنے دیں۔۔اگر ان کو خاموش کروادیا بیچاروں کے پاس اور کوئی دھندہ نہیں رہ جائے گا،بس پھر ابا جان کے ماتھے پر ” سہرا ” سجانے کا خواب ہم نے پورا کردیا۔۔معاشرے کی تلخی کو توڑنے کی کوشش کی ۔جہاں ماں یا باپ کے گزر جانے کے بعد بچے کسی ایک کے پاؤں کی بیڑیاں بن جاتے ہیں۔۔حالانکہ میں سمجھتا ہوں ماں ہو یا باپ انہیں ان کے شریک حیات سے محروم نہ رکھیں۔۔زندگی پہاڑ جتنی ہوتی ہے اگر اس میں تنہائی اور غم ہ۔مگر خوشیوں سے بھری زندگی چند لمحوں کی ہوتی ہے۔تو آئیں اس توہمات کو توڑیں اور معاشرے کو خوبصورت بنائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں