pfuj ke naam khula khat

نیوزایجنسی کے مالک کی گرفتاری پر  ملک گیر احتجاج۔۔

آن لائن نیوزایجنسی کے مالک  محسن جمیل بیگ کی غیر قانونی گرفتاری، ریاستی تشدد کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جڑواںشہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ محسن جمیل بیگ کی رہائی، نجی چینل کی بندش ختم کرنے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عقل کے ناخن لے۔ حکومتی جبر کے خلاف پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر اسرار نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں صحافیوں پر کڑا وقت آیا پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں میں بھی احتجاج کرینگے احتجاجی مظاہرہ جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ ریاستی طاقت کا استعمال کر کے محسن جمیل بیگ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور پولیس کی حراست میں ایف آئی اے کی طرف سے تشدد کیا گیا۔ انہوں نے ایف آئی اے کی طرف سے بغیر سرچ ورانٹ محسن جمیل بیگ کے گھر میں داخل ہو کر ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سیکرٹری آر آئی یو طارق علی ورک نے کہا کہ حکومت جب تک محسن جمیل بیگ کو رہا اور چینل کی بندش کا خاتمے اورتشدد کرنے والوں کی گرفتار نہیں کر لیتی احتجاج جاری رہے گا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے مطالبہ کیا کہ حکومت بین الاقوامی طور پر اپنی دی گئی پاسداریوں کا لحاظ کرے اور آزادی اظہار کے اصول کو پامال نہ کرے۔ سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان محسن کش انسان ہیں جو بھی ان کے قریبی دوست تھے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔دریں اثنا خیبر یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی محسن بیگ کی جبری بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر احتجاجی مظاہرے میں یونین کے صدر ناصر حسین، سینئر نائب صدر عمران ایاز، نائب صدر بصیر قلندر، جنرل سیکرٹری عمران یوسف زئی، پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد اور بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے محسن بیگ کی رہائی اور ٹی وی کی بندش ختم کرنے کے لئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر یونین کے صدر ناصر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے صحافت اور صحافیوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر محسن بیگ پر کوئی الزام تھا تو اس کا ٹرائل کیا جاتا، ایک شہزادے کی درخواست پر ایف آئی اے نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے سینئر صحافی محسن بیگ کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان پر بدترین تشدد بھی کیا گیا، آمریت کی بدترین مثال ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں