پنجاب یونین آف جرنلسٹس (برنا گروپ) نے سینئر صحافی اور روزنامہ جناح و آن لائن نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کی ایف آئی اے میں طلبی صحافیوں کو دباؤ میں لانے اور آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم اور پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ و دیگر عہدیداران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اداروں کو صحافیوں کو ہراساں کرنے سے روکے۔
Facebook Comments