news aanchor thi 26 saal ki umar mein baal safaid hone lage

نیوزاینکرتھی،26سال کی عمر میں بال سفید ہونے لگے،نوین نقوی۔۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ نوین نقوی نے اپنے سفید بال نہ رنگنے اور شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔نوین نقوی وی جے، اینکر، صحافی، ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی نوعمری سے ہی میڈیا کے شعبے سے منسلک ہیں۔اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل شوبز سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا اور نیویارک روانہ ہو گئیں جہاں وہ کچھ سال مقیم رہیں اوراب واپس آنے کے بعد ڈراموں میں اداکاری کررہی ہیں۔انہیں ”میم سے محبت“ میں روشی کی ماں کے کردار اور ”آپا شمیم“ میں سلیم شیخ کی اہلیہ اور زوہا توقیر کی والدہ کے روپ میں خوب سراہا جا رہاہے۔نوین نقوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بال ڈائی نہ کرنے اور شادی نہ کرنے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے بال 26 سال کی عمر میں سفید ہونے لگے تھے۔ جب وہ نیوزاینکر تھیں تو انہیں بال رنگنے کے لیے کہا گیا۔ بعد میں وہ صحافی کے طور پر کام نہیں کر رہی تھیں تو انہوں نے بال نہیں رنگے اور انہی سفید بالوں کے ساتھ اپنی شناخت بنائی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2000 سے قبل ہی اداکاری شروع کردی تھی اور بعد میں 2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ کے ساتھ پاکستان سے صحافت کا آغاز کیا۔نوین نقوی نے بتایا کہ این بی سی میں ان کے دوست پروڈیوسر تھے، انہوں نے انہیں کام کرنے کی پیش کش کی اور شروع میں انہوں نے بطور ٹیلی فون آپریٹر پاکستان سے کام کیا لیکن دو ماہ بعد ہی انہیں رپورٹر کے طور پر کام کرنے کا موقع دیا گیا۔ان کے مطابق انہوں نے 2005 تک این بی سی کے ساتھ کام کیا اور پھر کچھ عرصے کے لیے انہوں نے کیریئر سے وقفہ لیا لیکن 2007 میں پاکستان کے پہلے انگریزی نیوز چینل ’ڈان نیوز‘ کے ساتھ انہوں نے بطور اینکر کام کرنا شروع کیا۔نوین نقوی کا کہنا تھا کہ ڈان نیوز کے انگریزی سے اردو میں تبدیل ہونے کے بعد انہوں نے پھر کیریئر کو خیرباد کہا اور کافی عرصے تک امریکا اور کینیڈا میں مقیم رہیں لیکن اب دوبارہ انہوں نے اداکاری شروع کردی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ سنگل ہے اور ہمارے معاشرے میں سنگل لوگوں کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے لیکن ان کے پاس بہت مضبوط سپورٹ سسٹم ہے اور ان کے والدین اور بہن بھائیوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔اداکارہ نےکہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ یہ سب کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور آج وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نوین نقوی نے بتایا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی اور انہیں رشتہ ازدواج سے منسلک نہ ہونے کا کوئی پچھتاوا نہیں، وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کھلی ذہنیت کی مالک ہیں، اگرچہ ابھی وہ تنہا ہیں لیکن کیا معلوم کہ کچھ عرصے بعد ان کی زندگی میں کوئی شخص آ چکا ہو۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں