سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ شاید اس سے زیادہ جبر اور پریس سنسر شپ مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھی، اگر کوئی صحافی حق گوئی کرتا ہے تو وہ گمشدہ کردیا جاتا ہے، جبکہ آج نیوز روم میں ہی خبر کا دم گھونٹ دیا جاتا ہے، میں پاکستان کے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اتنے استبداد کے باوجود یہ ہمت نہیں ہارے اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ وہ کراچی پریس کلب اور کینٹ اسٹیشن پر ’’یوم مزدور‘‘ کے حوالے سے منعقدہ الگ الگ جلسوں میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ صحافی مزدور ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب میں جلسے کی صدارت جسٹس (ر) رشید اےرضوی ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ صحافی و مزدور رہنمائوں، سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد لیاقت علی ساہی، کنیز فاطمہ، کرامت علی،زہرا خان، ناصر منصور، غلام محبوب،اختر حسین ایڈووکیٹ، حسن عباس، خورشید عباسی، امتیاز فاران، ارمان صابر، شکیل یامین، عارف خان اور دیگر نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔۔
نیوزروم میں خبرکا گلا گھونٹ دیاجاتا ہے،رضاربانی
Facebook Comments