aik sabiq bol mulazim ki sachai

بول کے ملازمین کو فارغ کرنے کا نیا طریقہ۔۔

بول انتظامیہ نے ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے نیا فارمولہ ڈھونڈ لیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے ایک فارم دیا گیا ہے، تمام ملازمین کو کہاگیا ہے کہ وہ یہ فارم بھر کر فوری جمع کرائیں۔۔ پپو کے مطابق ملازمین سے کہا جا رہا ہے کہ فوری اس فارم کو بھر کے جمع کرائیں تاکہ آپ کی تنخواہیں آپ کے کام اور پرفارمینس کے مطابق کی جا سکیں ۔۔پپو کے مطابق ان فارموں کی وصولیوں کے بعد اور ان کی جانچ پڑتال کے بعد چینل انتظامیہ فائرنگ کا نیا سلسلہ شروع کردے گی اور متعدد ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ کو چاہیئے کہ کم تنخواہوں والے ملازمین کو نشانہ بنانے کے بجائے لاکھوں کے پیکیج لینے والوں کی کارکردگی اور ان کی پرفارمنس کا بھی جائزہ لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ کے خیال کے مطابق ایک جاب (کام) پر متعدد ملازمین کام کر رہے ہیں، تو باقیوں کر فارغ کر کے صرف ایک کو ہی کام پہ رکھا جائے اس فارم سے انہیں ڈاؤن سائزنگ کرنے میں آسانی ہوگی اور یہ عمل چند روز میں شروع ہونے والا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں