پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اتھارٹی کا 146واں اجلاس ہوا جس میں مشاورت کے بعد بولی کے ذریعے نئے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی۔ پیمرا اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراء کی منظوری دی۔علاوہ ازیں اتھارٹی نے نئی فیس کے تحت ورچوئل یونیورسٹی کے نان کمرشل سیٹلائٹ ٹی وی چینلزVTV-1 اور VTV-II کے لائسنسز کی تجدید کی منظوری بھی دی ۔ دو غیر ملکی سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کیلئے میسرز میڈیا کان نیٹ ورک (پرائیویٹ)لمٹیڈکراچی کو”انگلش کلب” اور “کڈز زون ـ”ـکو لینڈنگ رائٹ اجازت بھی دے دی۔ جبکہ چینل ٹونامی (Toonami) کی لینڈنگ رائٹ اجازت کو کمپنی کی درخواست پرمنسوخ کر دیاگیا۔ میسرز آئیڈاشن (پرائیویٹ) لمٹیڈ کو موبائل ٹی وی (وڈیو وآڈیوکانٹینٹ پرویژن) سروس لائسنس کی منظوری بھی دی۔ اس کے ساتھ ہی دو انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی ڈسٹری بیوشن سروس لائسنس کی بھی منظوری دی گئی جومیسرز ٹیس (TES)میڈیا (پرائیویٹ )لمٹیڈ کو اسلام آباد ،کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ٹیلیکام زون جبکہ میسرز نیاٹیل (پرائیویٹ) لمٹیڈ کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد زون کیلئے لائسنسوں کی منظوری دی گئی۔ مزیدبرآں اتھارٹی نے ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ پر ہونیوالی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے پیمرا قوانین کے تحت فیصلہ بھی کیا
نئے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنز کی منظوری
Facebook Comments