وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ” عامر منظور “ کو پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کارپوریشن کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیاہے ۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق عامر منظور کر ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر حسین احمد وزیر کی جانب سے دستخط کیے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے انفارمیشن سیکریٹر ی کو خبر دار کرتے ہوئے حکم جاری کیا گیا تھا کہ سرکاری ٹیلی ویژن کا ایم ڈی تعینات کیا جائے یا پھر نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں تاہم اس فیصلے کے ایک مہینے کے بعد حکومت کی جانب سے آج یہ عہدہ بھی پُر کر دیا گیاہے ۔یاد رہے کہ اپریل میں سابق ایم ڈی ارشد خان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاتھا اور نوٹیفکیشن میں حسن عماد کو عارضی طور پر اضافی چارج دیدیا گیا تھا ۔
Facebook Comments