ایک نیوز میں نئے ڈی این اور سی او او کی تقرری۔۔۔

فاروق مجید نے ایک نیوز کو ڈائریکٹر نیوز کی پوزیشن پر جوائن کر لیا۔ جب سے چیئرمین ملک مدثر نے خود انتظامات سنبھالے ہیں ایک نیوز میں مثبت تبدیلیاں شروع ہو گئی ہیں جس سے کارکن بہت مطمئن اور خوش ہیں۔ تمام تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں ۔ پریزیڈنٹ فہد حسین سے تمام اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔ فہد حسین کہیں بھی نظر نہیں آ رہے بلکہ وہ موجود ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے آفس کے تمام آفیشل گروپس بھی چھوڑ دیے ہیں اور چینل کے اسلام آباد میں موجود ڈائریکٹر نارتھ محمد عادل کو چیف آپریٹنگ آفیسر بنا دیا گیا ہے جو اب لاہور میں بیٹھ کر معاملات سنبھالیں گے ۔ فاروق مجید وقت نیوز کی ری لانچ میں بھی انتظامیہ کو کنسلٹنسی دے رہے ہیں ،پپو کے مطابق چیئرمین نے اپنے بیٹے کو ایم ڈی مقرر کر کے سابق ایم ڈی کو ایڈوائزر ٹو چیئرمین اور ڈائریکٹر پروگرامز کے عہدے پرتعینات کردیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں