پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل لانے کا سہرا جیو ٹی وی نیٹ ورک کے سر جاتا ہے لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ جیوٹی وی کی انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی۔ دی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کرکٹ ٹی وی چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم نے اپنے کرکٹ چینل کے لائسنس کے لیے پیمرا کو درخواست دے دی ہے۔ اس چینل کے قیام کے بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا جس کے پاس اپنا کرکٹ ٹی وی چینل ہو گا۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس ٹی وی چینل پر ٹاک شوز بھی نشر کیے جائیں گے اور پی سی بی کا امیج بہتر کرنے کے لیے مختلف دستاویزی فلمیں بھی چلائی جائیں گی۔ ہم 80دن کے لیے لائیو کرکٹ دکھانے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے کسی ٹی وی چینل سے ایئرٹائم خرید رہے ہیں۔ اگر کسی چینل کے ساتھ ہمارا ایئرٹائم کی خریداری کا معاملہ ہو جاتا ہے تو اس پر ہم ملکی وعالمی کرکٹ کے مقابلے اور پاکستان سپرلیگ کے میچ بھی دکھائیں گے۔جس چینل سے ایئر ٹائم خریدنے کی ڈیل ہوگی اس چینل پر پی سی بی انٹر نیشنل کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے میچ براہ راست دکھائے گا۔میچوں کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لئے پروڈکشن حقوق کے لئے علیحدہ معاہدہ کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایئر ٹائم خریدنے کے لئے ہم نے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں اور کوئی بھی پاکستانی چینل اشتہار کو دیکھ کر پی سی بی کو اپنا ایئر ٹائم فروخت کرسکتا ہے۔
نیا کرکٹ چینل لانے کی تیاریاں۔۔۔
Facebook Comments