پپو نے انکشاف کیا ہے کہ خودساختہ میڈیا بحران کے باوجود مزید نیوزچینلز جلد مارکیٹ میں آنے والے ہیں جس سے صورتحال میں بہتری آئے گی اور صحافیوں کے دن بھی پھریں گے۔۔پپو کے مطابق اپریل میں نئے چینلز کی بولی لگنی تھی لیکن چند بااثر میڈیا ہاؤسز اور پی بی اے کے دباؤ کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا، اب دو مئی (یعنی کل) پیمرا میں نئے چینلز کی بولی ہوگی،جو اگر بغیر دباؤ کے ہوگئی تو کم سے کم دو بڑے گروپ لائسنس لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔۔ سینٹورس کے مالکان چار چینلز لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بولی کہیں بھی جائے وہ ہرقیمت پر لائسنس حاصل کریں گے۔۔ پپو کے مطابق سینٹورس نے نئے چینل کے لئےآفس بھی تیارکرلیا ہے، لائسنس ملتے ہی نئی ٹیم بنانے کے لئے ندیم رضا صاحب کو جلد ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔۔
Facebook Comments