پی ایس ایل نیا براڈ کاسٹر دکھانے لگا۔۔۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کو ناکام بنانے کی سازش میں بھارت بری طرح ناکام ہو گیا، پلوامہ ڈرامہ کا بہانہ بنا کر نشریاتی معاہدہ ختم کرنے والی بھارتی کمپنی کی جگہ نئی کمپنی سے معاہدہ ہو گیا جس کے تحت بدھ سے انڈونیشین پروڈکشن ٹیم نے انتظامات سنبھال لئے۔۔تفصیلات کے مطابق بھارت کو سفارتی سطح کے بعد پی ایس ایل میں بھی منہ توڑ جواب مل گیا اور لیگ کا فلاپ کرنے کا اس کا گھناﺅنا خواب چکنا چور ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انڈونیشین پروڈکشن کمپنی ”بلِٹز اینڈ ٹرانز گروپ“ کیساتھ معاہدہ کر لیا ۔گرافکس، پریزنٹیشن اور کمنٹری ٹیم میں وہی رنگ نظر آئیں گے کیونکہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق محفوظ ہاتھوں میں دیدئیے ہیں جبکہ لیگ کی آسمان کو چھوتی شہرت اور کامیابی سے جل بھن جانے والے بھارتیوں کو ایک مرتبہ پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پلوامہ ڈرامہ کو بہانہ بنا کر غلط پلاننگ پر بھارتی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھاری ہرجانے کا خطرہ بھی سرمنڈلانے لگا ہے کیونکہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس غیر پیشہ وارانہ رویئے کو بھارتی بورڈ اور آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں