حکومت نے پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا کیلئے اشتہارات کی نئی پالیسی کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کو تجاویز کیلئے بھیج دیا ہے ۔ اے پی این ایس ، سی پی این اے ، پی بی اے ، پی ایف یو جے ، صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ تنظیموں اور اداروں سے کیا گیا ہے کہ وہ نئی پالیسی کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز حکومت کو بھیج دیں ۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے نمائندہ جنگ سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک ورکنگ پیپر ہے جس پر متعلقہ تنظیموں اور صوبائی حکومتوں سے اعتراضات اور تجاویز مانگی گئی ہیں تاکہ ایک قابل عمل اشتہاری پالیسی تیار کی جاسکے ورکنگ پیپر میں تجویز کیا گیا ہے ۔ کہ تمام حکومتی اشتہارات کا اختیارپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آئی ڈی ) دے دیاجائے ، وفاقی حکومت کے زیرا نتطام وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز ، خودمختار ادارے اور کارپوریشنز صرف اور صرف پی آئی ڈی کے ذریعہ اشتہارات دے سکیں گے۔علاقائی اخبارات کا 25فیصد کوٹہ ختم کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد، اخبارات اور ٹی وی چینلز کیلئے اشتہارت ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے ذریعہ جاری نہیں ہونگے بلکہ پی آئی ڈی براہ راست اشتہارات جاری کرے گی ۔ اخبارات کی تین نئی کیٹگریاں متعارف کرانے کی تجویز بھی مسودے میں شامل ہے ، حکومتی جماعت پارٹی اشتہارات کیلئے پبلک فنڈز استعمال نہیں کرسکے گی۔ ٹی وی چینلز کے اشتہارات کے نرخ اس نئی پالیسی کے وفاقی کابینہ سے منظوری کے 30اندر جاری کردیئے جائیں گے ،ٹی وی چینلز کی ریٹنگ کیلئے ایجنسی پیمرا کی منظوری سے متعین کی جائے گی۔۔
نئی اشتہاری پالیسی ، اسٹیک ہولڈرز سے تجاویزطلب
Facebook Comments