netflix croron ka tax nadhind nikla

نیٹ فلکس پر مقبول سیریز کی تازہ فہرست جاری۔۔

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر میں سب سے زیادہ پلیٹ فارم میں دیکھے جانے والی مقبول سیریز اور فلموں کی تازہ فہرست جاری کر دی۔کی ہے جس میں یہ تفصیلات بھی موجود ہیں کہ شائقین نے کون سی سیریز کتنے گھنٹے دیکھی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری نئی پریس ریلیز کے مطابق نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سال میں دو بار ’واٹ وی واچ کے نام سے ایک ’جامع رپورٹ‘ جاری کریں گے جس میں ان مقبول سیریز اور فلموں کی تفصیلات موجود ہوگی جنہیں شائقین نے بہت زیادہ دیکھا ہے۔فہرست میں صرف ان ٹی وی سیریز اور فلموں کے نام درج ہوں گے جو پورے دنیا میں ریلیز کی گئی ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی پہلی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ’دی نائٹ ایجنٹ سیزن ون‘ کو پوری دنیا میں 81 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔اس کےعلاوہ دوسرے نمبر پر ’جنی اور جارجیا سیزن ٹو‘ کو پوری دنیا میں 66 کروڑ 51 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔رپورٹ کےمطابق تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کی سُپر ہٹ سیریز ’دی گلوری سیزن ون‘ کو 62 کروڑ 28 لاکھ گھنٹے، چوتھے نمبر پر ’ویڈنزڈے‘ سیریز 50 کروڑ 77 لاکھ گھنٹے اور پانچویں نمبر پر ’کوئن شارلٹ: برجرٹن اسٹوری‘ کو 50 کروڑ 30 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔ٹاپ 5 میں جنوبی کورین ’دی گلوری‘ واحد سیریز جو انگریزی زبان میں نہیں ہے، یہ ایک ایسی خاتون کی کہانی تھی جو نوجوانی میں انہیں تنگ کرنے والے لوگوں سے کئی سال بعد بدلہ لیتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ فہرست صرف جنوری 2023 اور جون 2023 کے درمیان دیکھے گئے شوز پر مبنی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اب وہ ہر چھ ماہ بعد اس طرح کی رپورٹ جاری کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں