neo news mein drivers or reporters aik barabar

نیونیوزمیں تنخواہیں تاخیر کا شکار، ورکرز بیزار۔۔

لاہور کے ایک اور نیوز چینل میں ورکرز شدید ذہنی اذیت کا شکار۔۔ تنخواہیں پچاس، پچپن دن کے بعد ملنے لگیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیو ٹی وی میں جون کی سیلری پچاس پچپن ہزار سیلری والوں کو مل گئیں لیکن اس سے اوپر کے ملازمین کو ابھی تک جون کی تنخواہ نہیں مل سکی ہے۔ آج یعنی اکتیس جولائی اس ماہ کا آخری دن ہے لیکن سیلری کے کوئی آثار نہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ شاید اگست کے پہلے ہفتے میں تنخواہیں ملیں۔۔ اسی طرح مئی کی تنخواہ بھی کافی لیٹ ادا کی گئی تھی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پہلے نیونیوزکی انتظامیہ نے ملازمین سے بہانہ کیا کہ اکاؤنٹس چونکہ جے ایس بینک میں اس لئے تنخواہوں کا پراسس تاخیر کا شکار ہے، گزشتہ ماہ تمام ورکرز کا حبیب بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا گیا لیکن انہیں مئی کی تنخواہ حسب معمول لیٹ ملی اور اسی طرح جون کی پوری تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی جاسکی۔۔ملازمین نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سپریئر کالج کے اشتہارات جیونیوز کے پرائم ٹائم میں دکھائے جارہے ہیں اور انہیں اشتہارات کی ادائیگی بھی فوری کی جارہی ہے لیکن ورکرز کیلئے سیلری وقت پر دینے کے پیسے نہیں ہوتے۔ پپو نے وفاقی وزیراطلاعات  عطا تارڑ، پنجاب یونین آف جرنلٹس، لاہور پریس کلب اور دیگر صحافی تنظیموں سے سوال کیا ہے کہ کیا تنخواہیں تاخیر سے دینے کا کوئی نوٹس نہیں لیا جائے گا؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں