نیونیوز میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ نیونیوزکی ایک بڑی وکٹ بہت جلد گرنے والی ہے، اس وکٹ نے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا ، نیونیوز جوائن کیا، اور تمام اہم فیصلے انہی کے ہاتھ میں ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ وکٹ جلد ہی سما کی اسکرین پر نظرآسکتی ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نیونیوز انتظامیہ کو ان آفیشیلی بتادیاگیا ہے۔۔ یہی وجہ ہے کہ نئی بات میڈیا گروپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے میڈیا نیٹ ورک کے تمام معاملات بھی اب خود دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔پپو کامزید کہنا ہے کہ نیونیوز انتظامیہ چینل کو ریٹنگ میں ٹاپ فائیو بنانے کا عزم رکھتی ہے۔۔ لیکن شاید ان کے علم میں نہیں کہ لڑائی کے میدان میں بھوکے سپاہی کبھی فتح نہیں دلا سکتے۔۔ پپو کے مطابق چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ کے میڈیا نیٹ ورک کے تمام معاملات ذاتی طور پر دیکھنے کا فیصلہ نہایت درست فیصلہ ہے، وہ ایک ورکردوست اورسخی انسان ہیں، لیکن ان کے اطراف شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار ٹائپ نادان مشیروں نے میڈیا نیٹ ورک کو ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ پپو نے چودھری صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ اب جب کہ وہ میڈیا نیٹ ورک کے تمام معاملات خود دیکھنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تو سب سے پہلے ورکرز کی تنخواہوں پر نظرثانی کرلیں، اور کوشش کریں کہ تنخواہ پینتالیس سے پچاس دن بعد دینے کے بعد ہر ماہ دے دی جائے اور تمام کٹوتیاں بھی جلدازجلد ختم کی جائیں۔۔
نیونیوز میں تبدیلیاں، بڑی وکٹ گرنے کا امکان۔۔
Facebook Comments