neo news mein drivers or reporters aik barabar

نیونیوز میں جولائی کی سیلری نہیں مل سکی۔۔

نیونیوز میں جولائی کی سیلری ابھی تک نہیں دی جاسکی ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ تیس ہزار تک سیلری والوں میں سے کچھ کو سترہ اگست کو سیلری دی گئی تھی تاہم باقی تمام کو آج کل، آج کل کہہ کر ٹالا جارہا ہے؟ پپو کے مطابق اب ملازمین کو بروز جمعہ یکم ستمبر کا کہا گیا ہے کہ سیلری دے دی جائے گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین کو کہاگیا ہے کہ ادارہ نقصان میں جارہا ہے، مالک جیب سے پیسے لگارہا ہے۔ ریٹنگ نہیں آرہی جس کی وجہ سے اشتہارات بھی نہیں مل رہے۔۔ جب کہ دوسری طرف حال یہ ہے کہ پچیس منٹ کے اشتہارات چینل پر دکھائے جارہے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین اس بات پر شدید غصے میں ہیں کہ دوماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی لیکن دوسری طرف پیسے نہ ہونے کے باوجود ایکسپو سینٹر میں ایونٹ بھی کرایا جارہا ہے اورگورنر ہاؤس میں ایوارڈ شو بھی گزشتہ جمعہ کو کرایا گیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں